راولپنڈی کا عاشورہ محرم کا جلوس قدیمی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

01 اکتوبر, 2017 00:00

راولپنڈی میں دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا جو مختلف روائتی راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق، راولپنڈی کے دیگر علاقوں سے نکلنے والے ماتمی جلوس بھی اسی جلوس میں شامل ہوئے۔ جلوس مقررہ راستوں بوہڑ بازار چوک، حبیب بینک چوک، ٹرنگ بازار سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکاء نے فوراہ چوک پر علامہ محمد امین شہیدی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہر بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی۔

روٹ کے اطراف کو جانے والی تمام شاہراوں کو کینٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا تھا۔ امن وامان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس کیساتھ پاک فوج، رینجرز اور رضاکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ سی پی راولپنڈی کے مطابق، سات ہزار اہلکاروں نے عاشورہ محرم کے جلوس کی سیکیورٹی کی۔ جبکہ جلوس کی خفیہ کیمروں سے بھی نگرانی کی گئی۔ اس موقع پر علماء کرام نے شہدائے کربلا کے مصائب بیان کیے اور جبکہ عزاداروں نے ماتم کرکے امام عالی مقام کو پرسا دیا۔ بعد میں مجالس شام غریباں کا اہتمام کیا گیا۔

4:06 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔