آج شہادت امام حسینؑ، یوم غم یوم عاشورہ ہے
شیعیت نیوز: آج دس محرم الحرام یوم عاشورہ یوم شہادت امام حسین ؑ ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر میں امام حسین ؑ کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجالس و جلوس برآمد ہونگے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں مجالس و جلوس کا اہتمام ہے۔
کراچی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے صبح ۸ بجے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا، دوران جلوس عزادار تبت سینٹر پر نماز ظہر باجماعت قبلہ مولانا غلام عباس رئیسی کی اقتداٗ میں ادا کریں گے۔
واضح رہے یوم عاشور سن اکسٹھ ہجری کو نواسہ رسول (ص) نے یزید بدعتی کے خلاف قیام کیا اور جام شہادت نوشہ کرکے یزیدیت کوہمیشہ کے لئے مٹاڈالا۔








