یمن میں سعودی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

26 ستمبر, 2017 00:00

یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں جبل قیس کے علاقے میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانے پر بھی گولہ باری کی۔سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے الطلعہ میں سعودی فوج کا ایک لوڈر بھی یمنی فوج کے میزائل حملے میں تباہ ہوگیا۔دریں اثنا رشا ٹوڈے نے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں جاری جنگ کی بنا پر مختلف قسم کے امراض پھیلتے جا رہے ہیں جن میں ہیضے کی بیماری میں کافی تعداد میں لوگ مارے جا چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی بیماری پھیلنے کے نتیجے میں اب تک دو ہزار نوے افراد مارے جا چکے ہیں۔

5:05 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔