پاکستان

سیالکوٹ: علامہ اصغر یزادنی پر مجلس پڑھنے پر پابند ی کے خلاف امامیہ ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

شیعیت نیوز: ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے معروف عالم دین پر پابندی عائد کر دی جس پر امن کمیٹی کے ممبران نے پریس کانفرس میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا چئیرمین عبداللہ امامیہ ٹرسٹ غضنفر علی شبیر ۔ممبر امن کمیٹی علامہ فیض علی کرپالوی اور ممبر امن کمیٹی چوہدری محمد صادق ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہ مستری محمد عبداللہ میں معروف عالم علامہ اصغر علی یزدانی نے عشرہ محرم میں خطاب فرمانا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے پابندی عائد کر دی بارہا انتظامیہ سے رابطہ کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ممبر امن کمیٹی علامہ فیض علی کرپالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اصغر علی یزدانی امن کے داعی ہیں انہوں نے کبھی بھی غیر زمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ہم ضلعی انتظامیہ کو ہر طرح کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں مگر ضلعی انتظامیہ ہٹ دھرمی سے انکاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا رویہ غیر زمہ دارانہ اور مایوسانہ رہا ہے اور ضلعی امن کمیٹی کے چئیرمین نے بھی دھوکہ دیا ہے اگر انتظامیہ بے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہم انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گی چئیرمین عبداللہ امامیہ ٹرسٹ غضنفر علی شبیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سال ہمارے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہے اگر انہوں نے علامہ اصغر علی یزدانی کو پڑھنے کی اجازت نہ دی تو ہم لوگ سڑکوں پر بیٹھ کر انتظامیہ کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے انہون نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا مظاہرہ دیکھیں کہ زبان بندی کی لسٹ مین ایسے شعیہ علما کے نام بھی درج کئے گئے ہےجو کئ سال قبل فوت ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماہ محرم میں جلوس کے دن بھی پولیس کے اکا دکا جوان نظر آتے ہیں جو اپنے فرائض میں کوتاہی کرتے ہین مگر ہم اپنے شہر کے امن و امان کے لئے ہر وقت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو ہم احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button