پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں ، پولیس

شیعیت نیوز: انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان محسود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کا خیال رکھیں گے کسی کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے شر پسندوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سید فدا حسن شاہ اور ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان بھی موجود تھے ،انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان محسود نے کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے امن و امان کا بہترین راستہ عوام کے درمیان افہام وتفہیم ہوتا ہے عوام کے تعاون کے بغیر دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں پولیس ،انتظامیہ اور عسکری ادارے قیام امن کیلئے محرم الحرام کے دوران دن رات رابطوں میں ہیں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پولیس ،سی ٹی ڈی اور سیکورٹی ایجنسیز نے ایک ہفتہ کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے بہترین نتائج دیئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ خیبر پختونخواہ میں محرم الحرام پر امن انداز میں اختتام پزیر ہو سیکورٹی کے حوالے سے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے قیام امن کیلئے جتنے زور کی ضرورت ہوگی وقت آنے پر پولیس استعمال کریگی انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمر رسیدہ افراد ،بچوں ،خواتین وغیرہ کا خاص خیال رکھیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے قومی شناختی کارڈ کو ساتھ رکھیں تاکہ ناکوں پر انکو کوئی تکلیف نہ ہو انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت سیکورٹی کے اندرونی وبیرونی خطرات درپیش ہیں اور اس حوالے سے ہم نے کافی کام کرتے ہوئے ان خطرات پر قابو پالیا ہے سرکار کی طاقت سے حالات کو خراب نہیں ہونے دینگے ،شیعہ سنی اکابرین ،امن کمیٹی اور تاجران نے قیام امن کیلئے ہمیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔اس سے قبل انہوں نے پولیس ریسٹ ہائوس میں شیعہ سنی اکابرین ،امن جرگہ اور تاجران کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا اس موقع پر وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور،تحصیل ناظم پروآ سردارامتیاز بلوچ،مرکزی انجمن تاجران کے صدرراجہ اختر علی ،سہیل اعظمی ، سابق ایم پی اے عبد الحلیم خان قصوریہ ،ضلع ممبر محمدحنیف پیپا ایڈوکیٹ ،علامہ رمضان توقیر ،چوہدری جمیل احمد اورقاری خلیل احمد سراج سمیت دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button