پاکستان

امن کے داعی،محرم میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،فاروق ستار

شیعیت نیوز:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام بہادرآباد کلب میں محرم الحرام میں شہر میں قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، ذاکرین و مشائخ کا اجلاس منعقد کیا گیا، اس موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکین اسمبلی، حق پرست بلدیاتی نمائندے اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام علامہ حسین مسعودی، مولانا منظر الحق تھانوی، مولانا مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ نثار قلندری، سید یعقوب علی شاہ، علامہ وقار نقوی، سید محمد نقی، علامہ سید علی کرّارنقوی، علامہ سید اطہر مشہدی، سراج الحق تھانوی، پروفیسر عزیز الرحمن صدیقی، قاری حافظ عبداللہ میمن، رضی حیدر، علامہ سجاد شبیر، ڈاکٹر برہان الدین، مفتی عبالمنان، محمد خالد نور، مطلوب اعوان، مولانا عبدالوارث اور دیگر علماء کرام بھی شریک تھے، اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ ہرسال ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کے قیام کیلئے اس پروگرام کا انعقاد کرتے رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سال کے 365 دن امن و امان قائم رہے لیکن محرم الحرام میں ہم اس کیلئے خاص اہتمام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اشتعال انگیز و سازشی عناصر ، عزاداری شہداء کربلا اور ماہ مقدسہ کے اظہار میں رکاوٹ ڈالنے والوں کی راہ میں ہم سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ہم امن کے داعی اور کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ ہم امن و محبت اور عقیدوں کا احترام کرتے ہیں اور سال کے اس ماہ کیلئے خاص طور پر ہم مختلف مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں سے رابطہ کرکے اس امر کو یقینی بنارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button