پاکستان

ن لیگ کی شیعہ دشمنی : علامہ راجہ ناصر سمیت ۵ شیعہ علماء پر گلگت داخلہ پر پابندی

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی تکفیری دہشتگردوں کے ایجنڈے کو مضبوط کرنے اور عزاداری سید الشہداء کو متنازعہ اور محدود کرنے کے لئے ہر دور کی یزیدی حکومتیں سازشیش کرتی آئی ہیں، لیکن ذکر امام حسین علیہ سلام نا روکا ہے اور نا روک سکے گا۔

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ شیعہ علماء پر گلگت داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہید ی ، علامہ اعجاز بہشتی ،شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عار ف واحدی شامل ہیں۔

معنی خیز بات ہے کہ جی بی حکومت نے اپنے ہی علاقہ میں علامہ امین شہیدی اور علامہ اعجاز بہشتی پر مجلس پڑھنے پر پابندی لگائی ہے، علامہ امین شہیدی کا تعلق گلگت سے اور علامہ اعجاز بہشتی اسکردو سے تعلق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امن و اخوت کے داعی علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جیسے جید عالم دین پر پابندی عائد کرنا بھی ن لیگ کی شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ حکومت کی اس سازش پر جی بی کے بڑے عالم دین اور امام جمعہ گلگت علامہ راحت الحسینی کی پراسرار خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

واضح رہے کہ اس قسم کی پابندیاں حکومت کی جانب سے نامناسب بلینس پالیسی کے تحت لگائی جاتی ہے ، چونکہ وہ کالعدم جماعتوں کو قابو کرنے میںناکام ہوچکے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہی ان کالعدم جماعتوں کے سہولت کار ہیں اسی لئے امن کی داعی شیعہ علماء و ذاکرین کو بھی ایک لاٹھی سے ہانک کر کالعدم جماعتوں کے تکفیر ی ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہیں۔

 thumbnail_IMG-20170919-WA0100.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button