پاکستان

صوبے بھر میں 8سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

شیعیت نیوز: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدہوگی،محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران ااسلحہ لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر60 روز کی پابندی عائد کر دی کر دی گئی ہے ،جبکہ سادہ لباس سیکیورٹی گارڈ بھی اسلحہ لے کر نہیں چل سکتے ، محرم الحرم کے دوران لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی،پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی پرئیویٹ گاڑیوں کے استعمال اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی ،ذرائع کے مطابق 9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button