پاکستان

سیکورٹی اداروں کی دہشت گرد تنظیم انصارالشریعہ کے خلاف کارروائی، مزید دو دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: سیکورٹی اداروں کی دہشت گرد تنظیم انصارالشریعہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹنڈو آدم سے بھی2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پروفیسر مشتاق کی نشاندہی پر ٹنڈو آدم میں چھاپے مار کر انصار الشریعہ سے تعلق کے شبہ میں 2 طلباء کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان کو کراچی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے، دوسری جانب پروفیسرمشتاق خواجہ اظہارالحسن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد حسان کا ماموں نکلا اور بھانجے کے ذریعے یونیورسٹی تک رسائی حاصل کی۔ پروفیسرمشتاق نے جوہر یونٹ کا بھی انکشاف کیااوربتایا کہ جوہر یونٹ کے لڑکے فرار دہشت گرد سروش سے رابطے میں تھے۔ تنظیم کو ٹارگٹ کلنگ کیلیے اسلحہ مزمل اورسروش نے دیا تھا۔گینگ70ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک کا پستول استعمال کررہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button