دنیا

امریکہ اور داعش کے درمیان رابطوں کا ایک اور پردہ فاش

روسی سینیٹ کی دفاعی اور سلامتی کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین فرانتس کلنٹ سیوچ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے شام کے شہر دیرالزور سے داعش کے سرغنوں کو لے جانے کے لیے ہیلی بورن آپریشن انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور داعش کے درمیان اسٹریٹیجک رابطے روز بروز واضح ہوتے جارہے ہیں۔روسی سینیٹ کی دفاعی اور سلامتی کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین نے اس قسم کے اقدامات کو روس کے خلاف امریکہ کی براہ راست محاذ آرائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور مزاحمتی قوتیں شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حقیقی جنگ میں مصروف ہیں جبکہ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت اور پشت پناہی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button