مقبوضہ فلسطین

غزہ کے محاصرے کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے

فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر فوری دباؤ ڈالے۔اس موقع پرجہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے عوام سرزمین فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو تادیر برداشت نہیں کرسکتے اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کا جواب دیں گے۔اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ اس علاقے میں کھانے پینے کی اشیا اور بنیادی ضرورت کا دوسرا سامان بھی پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا۔اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ میں غذائی اشیا، دواؤں اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button