پاکستان

انصار الشریعہ کےنیٹ ورک میں شامل ڈاکٹر سمیت 4 خواتین کو حراست میں لے لیا

شیعیت نیوز: انصار الشریعہ نیٹ ورک کے خلاف تفتیش میں مزید اہم پیش رفت، تفتیش کاروں نے نیٹ ورک میں شامل ڈاکٹر سمیت 4 خواتین کو حراست میں لے لیا ،ذرائع کے مطابق انصار الشریعہ کے نیٹ ورک میں شامل2خواتین نجی یونیورسٹی کی طالبات ہیں،جو زیر حراست انصار الشریعہ کے اہم رکن کے رابطے میں تھیں،ذرائع کہنا ہے کہ مذکورہ طالبات کو خواتین کی برین واشنگ اورسہولت کاری کا ٹاسک دیا جاتا تھا،یہ خواتین انصار الشریعہ کے نیٹ ورک کے2اہم کارندوں سے ہدایت لیتی تھیں۔
دو
سری جانب شدت پسند تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار ہونے والے آئی ٹی یونیورسٹی کے پروفیسر مشتاق احمد سے تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی تفیش میں اہم معلومات حاصل کر لی ہیں جس کے بعد تفیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ذرائع کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبائیو لوجی کے چیئرمین پروفیسر مشتاق احمد کے موبائل فون سے بھی کئی اہم نمبرز حاصل کئے گئے ہیں جن کے ساتھ ان کے مسلسل رابطے تھے ان میں کئی لوگوں کی نمبرز و دیگر ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جنہیں شامل تفتیش کیا جائیگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button