ایران

عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کرائے : جواد ظریف

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے  ایک بیان میں تاکید کی کہ عالمی براردی کے پاس نظروں کے سامنے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری رکھنےکی اجازت دینے کا کوئی جواز نہیں ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ دیر ہونے سے پہلے عالمی برادری میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو-
اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔ محمد جواد لاریجانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی موجودہ حالت ناقابل برداشت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کے گھروں کو نذرآتش کیا جارہاہے ، ان کے بچوں کو زندہ جلایا جارہاہے ، ان کے سر کاٹے جارہے ہیں اور بہت وسیع پیمانے پر انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ آنگ سان سوچی جنہیں امن کا نوبل انعام مل چکا ہے ، وہ اس صورتحال پر خاموش ہیں اور مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم پر ایک لفظ بھی نہیں بولی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں کے دفاع میں فوری طور پر اقدام کی ضرورت ہے۔ ایران کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں ٹھوس موقف اختیارکریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button