پاکستان

برما کے مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے آج مظاہرے کئے جائینگے،علامہ ناظر تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہزاروں بے گناہ مسلمان مرد،عورتوں اور معصوم بچوں کے قتل ِعام کے باوجودعالمی انسانی حقوق کے تحفظ کے دعوے داروں کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام میں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ہزاروں افراد کے قتل ِ عام کے باوجوداقوامِ متحدہ اور(او،آئی،سی) کا کوئی واضح کردار نظر نہیں آتا، مسلمان حکمران کو چاہیے کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے سفارتی دباؤ بڑھاتے ہوئے برما میں مسلمانوں کے مسائل کو حل کرائیں ۔علامہ ناظر نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ برما میں مسلمانوں کے لیے امدادکا اعلان کریں، اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں،شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے8ستمبرکو بعد نمازِجمعہ پورے سندھ میں پُر امن احتجاجی مظاہرے ہونگے،مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر پر منعقد کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button