دنیا

اسرائیل میانمار کو اسلحہ فروخت کرتا رہیگا

اسرائیلی روزنامہ ھاآرتص نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار کے جنرل مین آنگ ہلاینگ نے 2015 میں اسلحہ کی خرید کے لیے اسرائیل کا سفر کیا تھا۔

انہوں نے اس سفر میں اسرائیلی آرمی چیف رووین ریولین سے بھی ملاقات کی تھی۔ اسرائیل کی وزارت دفاع کے عالمی تعاون کے ادارے کے سربراہ میشل بن باروخ نے بھی 2015 میں میانمار کا دورہ کیا ہے۔

ہاٹز نے مزید لکھا: اسرائیلی انسانی حقوق کے ادروں نے اسرائیل کا میانمار کو اسلحہ دینے کے بارے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اس بارے میں وزارت دفاع نے عدالت میں اس مسئلے کو ڈپلومیٹک قراد دیا جس کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر نے اس بارے میں کہا ہے کہ: ہم تمام ڈموکریٹک ممالک یعنی امریکہ اور یورپ کے اسلحہ بیچنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button