مشرق وسطی

دیرالزور کا محاصرہ توڑنے پر فوج کو شام کے صدر کا خراج تحسین

شام کے صدر بشار اسد نے دیرالزور کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ رفیق شحادہ ، شامی فوج کی سترہویں بریگیڈ کے کمانڈر حسن محمد اور صدارتی گارڈ کور ایک سو چار کے کمانڈر عصام زہرالدین کو الگ الگ ٹیلی فون کرکے دیرالزور کا محاصرہ توڑنے اور دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی بہادری کی تعریف کی۔
بشار اسد نے ٹیلی فونی رابطے میں دیرالزور میں موجود شامی فوجیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ اپنے عہد و پیمان پر پورے عزم کے ساتھ قائم ہیں۔ صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کے لئے خود کو ایک آئیڈیل کے طور پر پیش کیا ہے اور آپ کی یہ بہادری وفداکاری تاریخ میں باقی رہے گی۔
شامی ذرائع ابلاغ نے منگل کی دوپہر اعلان کیا کہ دیرالزور کا محاصرہ توڑ دیا گیا ہے کہ اور وہاں پہلے سے موجود شامی فوجی محاصرہ توڑنے والے فوجیوں اور استقامتی فورس کے جوانوں آ ملے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button