عراق

عراقی فورسز کی تلعفر کی آزادی کے بعد داعش کے آخری ٹھکانے کی طرف پیشقدمی جاری

عراق کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تلعفر شہر میں داعش دہشت گردوں کو پسپا کرنے کے بعد ان کے آخری ٹھکانے کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔اطلاعات عراقی فورسز” العیاضیہ” علاقہ میں داخل ہوگئی ہیں جہاں وہابی دہشت گردوں پوری طاقت کے ساتھ صفایا کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے اندازوں اور منصوبے کے برعکس تلعفر میں ڈرامائی انداز میں بہت کم وقت میں یہ آپریشن تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔ عراقی فوج کو موصل میں داعش کو پسپا کرنے کے بعد تلعفر میں داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا اندیشہ تھا۔ داعش کے پاس بارود سے بھری گاڑیوں اور خود کش بمباروں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی اطلاعات تھیں تاہم اب تک داعش کی کمر ٹوٹ چکی اور اس کی طرف سے زیادہ مزاحمت نہیں دیکھی گئی۔ اس وقت عراقی فوج العیاضیہ میں داخل ہوچکی ہے جہاں داعش کا صفایا جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے گھروں کی چھتوں پر اپنے نشانہ باز تعینات کردیے ہیں۔ سرکاری فوج کی تیزی سے پیش قدمی کی راہ میں شہری آبادی بھی رکاوٹ ہے جسے داعش نے انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔ تاہم عراقی فوج کی طرف سے شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے راہ داریاں قائم کردی ہیں۔عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ العیاضیہ کو چند گھنٹوں کے اندر اندر داعش سے چھڑالیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button