لبنان

لبنانی فوج کا داعش کے مرکز پر حملے 15دہشتگرد واصل جہنم

لبنانی فوج کی جانب سے سرحدی علاقے جرود عرسال اور دیگر مقامات پر داعش کے مراکز پر حملوں میں کم سے کم 15 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ بھاری توپ خانے سے بھی حملے کیے ہیں۔ حملے میں’فجر الجرود‘ کے 2 روز میں کم سے کم 15 داعشی دہشت گرد ہلاک اور تنظیم کے 12 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں جبکہ ان میں زیرزمین بنکر، خندقیں اور سرنگیں شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا ہے۔واضح رہے کہ لبنانی فوج نے 2 روز پیشتر راس بعلبک کے قریب جرود عرسال اور اطراف میں 30 کلو میٹر کے علاقے پر داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’فجرالجرود‘ شروع کیا تھا۔اور اس دوران لبنانی فوج نے قریبا 80 کلو میٹر کا علاقہ وہابی دہشت گردوں سے چھڑا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button