پاکستان

ہم نے ہمیشہ دہشتگردوں اور ان کے مذموم عزائم کی نفی کی ہے، عرفان مشہدی

شیعیت نیوز: ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان عرفان شاہ مشہدی نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی حمایت کیلئے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس میں جماعت کے مرکزی امیر قاضی عبدالغفار، سیکرٹری ناظم اعلی محمد کامران سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان سید عرفان شاہ مشہدی  نے سبزہ زار کالونی میں واقع اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں انگلش نیوز پیپر دی نیوز کے رائٹر ضیاءالرحمن کے ایک کالم کے متن کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کالم میں ممتاز قادری کے حق میں اظہار رائے کی بنیاد پر جماعت کو دہشتگرد ی میں ملوث کیا گیا ہے، جس کے باعث ان کی جماعت کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ دہشتگردوں اور ان کے مذموم عزائم کی نفی کی ہے اور بطور ناظم اعلی دہشتگردی کیخلاف کیے جانیوالے آپریشن ردالفساد کی پر زور حمایت کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں احسان گیلانی ،علامہ اطہر طاہر، علامہ فاروق سعیدی، پروفیسر محمد یعقوب، سید ارشد حسین گردیزی، پریس کلب گورننگ باڈی کے ممبر قاسم رضا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button