پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ مقرر

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سندھ رجمنٹل سینٹر حیدر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ میں فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کور کے کمانڈر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگانے کے لئے سندھ رجمنٹل سینٹر حیدر آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینٹر کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے تقریب میں ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے سندھ رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں حیدرآباد پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button