یمن

یمن میں ہیضہ کی بیمار ی تیز رفتار سے پھیل رہی ہے، ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

شیعیت نیوز: یمن میں سعودی عرب کی جانب سے جاری جنگ اور محاصرے کے نتیجے میں ہیضہ کی بیماری خطرناک انداز میں پھیل رہی ہے جس سے ہزاروں افراد موت کی وادی میں داخل ہوگئے ہیں۔

یو نیسف کے مطابق ابھی تک دو لاکھ کے قریب ہیضہ کے کیسس سامنے آچکے ہیں۔

تیزی کے ساتھ پھیلانے والی ہیضہ کی بیماری کے دو لاکھ کیس واضح ہیں جبکہ یومیہ پانچ ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔

ہیضہ انتہائی خطرناک بیماری ہے اگر اسکا علاج بروقت نہیں کیا جاتا تو انسان گھنٹوں میں موت کی وادی میں داخل ہوجاتا ہے۔

عالمی صحت کے ادارے نے یمن کو ہیضہ کے حوالے سے ریڈ الرٹ قرار دیا ہے۔

خطرناک ہیضہ کی بیماری کی وباء یمن میں جاری دوسال سے سعودی عرب کی جارحیت اور محاصر ے کا نتیجہ ہے، کھانے پینے کی اشیاء سے محروم یمن کی مسلمان عوام خادمین حرمین شرفین کی بمباری کے ساتھ ساتھ ہیضہ کی بیماری سے مر رہی ہے،لیکن ان عرب بادشاہوں کو اسکی کوئی فکر نہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں 14 اشارعیہ پانچ ملین افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جبکہ ایک اندازے کے مطابق انتے ہی افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں, 7800 افراد اسی بیماری کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button