پاکستان

پانچ اگست یوم شہادت قائد شہید علامہ عارف حسینی الحسینی،ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہونگے

شیعیت نیوز: شہید علامہ سید عارف حسین حسینی پاکستان کے مشہور شیعہ عالم دین، تحریک جعفریہ پاکستان کے صدر اور شیعہ قوم کے محبوب قائد تھے۔ آپ نجف اور قم کے حوزات علمیہ میں وہاں کے مشہور فقہاء منجملہ امام خمینی کے شاگردوں میں سے تھے۔ علامہ عارف حسین حسینی پاکستان میں عوام کے مذہبی، ثقافتی اور عبادی ضروریات فراہم کرنے کے علاوہ صحت اور معیشت کے لحاظ سے بھی ان کے مسائل کو حل کرتے تھے۔ وہ 5 اگست سنہ 1988 کو پشاور میں اپنے مدرسے میں صبح کے نماز کے بعد وقت کے حکمران ضیاء الحق ملعون کی جانب سے بھیجے گئے دہشتگردوں کی گولی کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرگئے۔

آج شہید قائد کی 29ویں برسی منائی جارہی ہے اس موقع پر ملک بھر میں شہید مظلوم کی برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہونگے میں، مرکزی اجتماع مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ۶ اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھرسے ہزاروں افراد شرکت کریں گے، جبکہ کراچی میں شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے ملیر جعفرطیار میں 5 اگست آئی ایس او اور آئی او کی جانب سے مرکزی پروگرام منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button