پاکستان

وزیر اعظم کی تبدیلی سے سی پیک متاثر نہیں ہوگا، کام جاری رہیگا، نو منتخب وزیراعظم

شیعیت نیوز: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر منصوبے کے مطابق کام جاری رہے گا اور وہ ذاتی طور پر سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات میں کہی۔ چین کے سفیر نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو چین کے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے چینی قیادت کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button