یمن

وبائی امراض کے وائرس سے یمنی عوام کا قتل عام

ٹرینسینڈ میڈیا سروس نامی نیوز ویب سائٹ نے خـبردی ہے کہ اس وقت یمن میں وبائی بیماری بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور چار لاکھ سے زائد افراد ویبریو کالرا نامی بیکٹیریا سے آلودہ ہوکر کہ جو پانی کے ذریعے انسان کے بدن میں پہنچتاہے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں – سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی وجہ سے یمن میں پانی کی سپلائی کا نظام پوری طرح تباہ ہوچکا ہے اور اب سعودی عرب اور امریکا نے پینے کے پانی میں ویبریو کالرا کا بیکٹیریا ملا کر یمنی عوام کا قتل عام شروع کردیا ہے – ٹرینسینڈ میڈیا سروس نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غریب اور جنگ سے تباہ حال ملک یمن کے ڈھائی کروڑ لوگوں کے پاس وبائی امراض سے بچنے کےلئے کوئی راستہ نہیں ہے لکھا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی جنگ کی نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ حمایت کر رہے ہیں بلکہ سابق امریکی صدر اوباما کی بھی حمایت سعودی عرب کو حاصل رہی ہے اور یہ جنگ عنقریب ختم ہونے والی نہیں ہے – اس درمیان اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں وبائی امراض پچھلے ڈیڑھ سال میں اتنی تیزی سے پھیلے ہیں کہ جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے – ٹرینسینڈ میڈیا سروس نیوز ویب سائٹ نے پچھلے چند مہینے کے دوران افغانستان، عراق اور شام میں امریکا کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کا ذکرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکا جیسے سامراجی ممالک جب بھی خود کو کمزور ہوتا محسوس کرتے ہیں تو وہ عام شہریوں کا قتل عام شروع کردیتے ہیں- دوسری جانب یمن میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی امور کے نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے اور امدادی اشیا عام شہریوں تک نہیں جانے دے رہا ہے – اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب ان طیاروں کو ایندھن نہیں بھرنے دیتا جو یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے کر یمن جاتے ہیں- اقوام متحدہ کا ادارہ یمن کے جنگ زدہ عوام کے لئے دو طیاروں سے امداد پہنچاتاہے اور یہ دونوں طیارے اردن کے دارالحکومت امان اور جیبوتی سے پرواز کرتے ہیں- لیکن یمن کے دارالحکومت صنعا میں پہنچنے کے بعد سعودی عرب واپسی کے لئے ان طیاروں کو ایندھن لینے کی اجازت نہیں دیتا – مذکورہ نمائندے کا کہنا ہےکہ صنعا ہوائی اڈے پر اترنےوالے طیاروں کے لئے فیول یا ایندھن عدن سے پہنچنا ہوتا ہے لیکن عدن پر سعودی حمایت یافتہ فوجیوں کا کنٹرول ہونے کے باعث ایندھن صنعا نہیں پہنچ رہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button