العوامیہ کے باشندوں کا سعودی مظالم کی بین الاقوامی تحقیات کا مطالبہ

31 جولائی, 2017 00:00

سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ میں عام شہریوں پر آل سعود کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں شدت آجانے کے بعد علاقے کے شہریوں نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں کو بند کرائے – العوامیہ کے باشندوں نے سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے مظالم اور عام شہریوں پر ان کے حملوں کی بین الاقوامی اداروں کے ذریعے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے- واضح رہے کہ آل سعود کے کارندوں نے العوامیہ اور القطیف میں عام شہریوں پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں اور وہ توپخانوں کے ذریعے بھی عام شہریوں کے مکانات کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں خواتین اور بچے زخمی ہو‏گئے ہیں گذشتہ دس مئی سے آل سعود کے کارندوں نے العوامیہ شہر کے مختلف محلوں میں اپنے حملے تیز کردئے ہیں –

10:13 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔