پاکستان

سعودی فنڈڈ اسلامی یونیورسٹی کا شاہ فیصل مسجد پر قبضہ ختم کرانے کا حکم جاری

شیعیت نیوز: وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد کی زمین، دفاتر اور اعتکاف کی جگہ پر سعودی فنڈڈ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کمیٹی نے مسجد میں قائم یونیورسٹی کیمپس خالی کرانے کی ہدایت کردی۔

سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں سینیٹ کی کابینہ سیکریٹریٹ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل مسجد محمد طاہر نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ اسلامک یونیورسٹی نے فیصل مسجد کی زمین، تمام دفاتر، اسٹور اور بک شاپ پر قبضہ کر رکھا ہے اور عارضی طور پر کیمپس کھولنے کے بعد انتظامیہ اب قبضہ نہیں چھوڑ رہی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی فنڈڈ یونیورسٹی نے مسجد کے کیفے ٹیریا پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں دفاتر جبکہ اعتکاف کی جگہ کو اسٹور بنا دیا ہے۔ڈائریکٹر محمد طاہر کے مطابق انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر گیسٹ ہاؤس بھی قائم کر رکھے ہیں اور مسجد کے نام پر سعودی حکومت سے براہ راست فنڈز لیے جارہے ہیں۔

سینیٹ کمیٹی نے فیصل مسجد کی زمین پر قبضے پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو اتنی زمین دی گئی پھر بھی وہ فیصل مسجد پر کیوں قابض ہے۔کمیٹی نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو بھی طلب کرلیا جبکہ فیصل مسجد میں قائم یونیورسٹی کیمپس خالی کرانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button