سعودی سیٹلائٹ چینل وصال اردو نشریات کی اصل حقیقت۔۔ویڈیو رپورٹ
شیعیت نیوز: جب عرب بہار کے نام پر عرب دنیا میں تباہی کا منصوبہ امریکہ اسرائیل سعودیہ وقطر نے بنایا تو اس زمانے میں عربوں اور مسلمانوں کے اجتماعی روابط کو توڑنے ان میں اختلافات ایجاد کرنے کے لئے میڈیا وار شروع کی اور اس مشن کی تکمیل کے لئے الجزیرہ اور العربیہ کے علاوہ دو خصوصی چینل سعودیہ سے شروع کئے گئے ایک کانام الوصال اور دوسرے کا نام الصفاء چینل رکھا گیا. ان چینل پر غلیظ ترین زبان استعمال کرنے والے ملاں بیٹھا دئے گئے جنھوں نے اس قدر بہتان اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس اور تکفیر کے فتوے جہاد النکاح اور اسلام و قرآن کی تعلیمات کے منافی احکامات سادہ لوح عوام کو بتائے جن کے دھوکے میں آکر وہ عوام اپنے ہی ہم مذہب وملت کے خون سے ہولی کھیلنے لگے. جسے کے نتائج اور وحشیانہ جرائم سب پوری دنیا کے سامنے آ چکے ہیں.
اس کے بعد دنیا کی باقی اقوام کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے اور دیگر اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کے لئے ان ممالک کی زبانوں میں یہی چینل شروع کر دیئے گئے. انکا کام حقائق کو توڑ موڑ کر بیان کرنا اور شیعہ سنی فتنہ کھڑا کرنا ہے.
وصال چینل کا تعارف ویکی پیڈیا پر ان الفاظ میں لکھا گیا ہے ، اسکی بنیاد اپریل 2009 کو سعودیہ میں رکھی گئی.
” قناة الوصال هي قناة فضائية خاصة ، تهتم بالخلاف السني الشيعي "
"وصال چینل ایک پرائیویٹ چینل ہے. جسکی توجہ سنی اور شیعہ کے مابین اختلافات پر مرکوز ہے.”
پاکستان جوکہ گذشتہ چار دھائیوں سے تقریبا فرقہ واریت کی آگ میں جل رہا ہے. سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور طالبان جیسے گروہ فقط مسلمانوں کی تکفیر ہی نہیں کرتے بلکہ شہر شہر میں دھماکے اور قتل وغارت بھی کرتے ہیں. اور پوری قوم اور تمام ادیان ومذاہب کے لوگ اور اسی طرح حساس ادارے اور حکومتی وعوامی مراکز سب انکی دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں. اور ایک طولانی عرصے سے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی کے ادارے ان کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور انہیں کے سرکردہ لوگوں نے خود اعتراف کیا کہ انکے انڈیا و اسرائیل سمیت پاکستان دشمنوں سے روابط اور تعلقات ہیں.
اسی اثناء میں وصال اردو چینل کے فتنے نے دو تین سال سے جنم لیا. اور غلیظ پروپیگنڈے ، حقائق کو توڑ موڑ کر بیان کرنا اور جھوٹی رپورٹس بنا کر پیش کرنا انکا کام ہے. حکومت وقت نے انتہائی اہم قدم اٹھایا اور اس پر پابندی لگا دی. لیکن یہ آسانی سے باز آنے والے نہیں ہمیں آہنی ہاتھوں سے ان سے نمٹنا ہو گا. اس کے ماوراء بیرونی تکفیری ھاتھ ہے.
اس چینل کا ڈائریکٹر ڈاکٹر نور محمد امراء ا ہے. جو جامعه اسلامیہ عالمیہ کا پروفیسر ہے. سعودیہ میں زیادہ اس کا قیام ہوتا ہے. اس نے پہلے فارسی زبان میں وصال حق چینل شروع کیا جو کہ بند کر دیا گیا. یہ شخص امریکا سعودیہ اور اسرائیل کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایران میں فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش میں تھا. وھاں ناکام ہونے کے بعد اس نے وصال اردو کے ذریعے پاکستان میں ایک نئے فتنے کو جنم دینے کی کوشش کر رھا ہے. اور بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر ڈاکومنٹری کلپس تیار کرتا ہے. جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے ایجنڈے اور مشن کو سمجھے وہ یو ٹیوب پر اسکے عربی اور فارسی زبان کے مختلف انٹرویو سن سکتا ہے. ایک غیر ملکی شخص کہ جس نے اید پاکستانی شہریت بھی حاصل کر رکھی ہے. وہ ہمارے وطن عزیز میں آگ لگانے کے منصوبے پر کام کر رھا ہے. اور اس نے کئی ایک صحافیوں ، وکلاء اور آفیسرز سے روابط قائم کر رکھے ہیں. ہمیں وطن دشمن ان عناصر کو ایکسپوز کرنا ہو گا. یہ میڈیا وار کے ذریعے دہشتگردی کرنے والا گروہ اپنی رپورٹس میں وطن دوستی اور دین اسلام اور مذہب اھل سنت کا مخلص اور خیر خواہ پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ درحقیقت یہ اندرونی طور پر وطن عزیز.، دین مبین اسلام اور مذھب اھل سنت کا دشمن ہے اور منافقت کرتا ہے. اور انکے الفاظ ” کلمۃ الحق یراد بہا الباطل ” کے مصداق ہیں.








