پاکستان

کوئٹہ ،پاراچنار میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر علامہ ساجدنقوی کا اظہار افسوس

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہزارہ برادری کے افراد پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تا پارا چنار دہشتگرد پھر ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا اور فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں، جن کا کسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی کوئی واسطہ نہیں، معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، تاکہ دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔ دریں اثنا شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور صوبائی صدر پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کی کامیابیوں کے دعوے کرنیوالی حکومت اور اداروں کا ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ایک عرصے سے ملت جعفریہ ملک بھر خصوصاً پاراچنار، کوئٹہ اور ڈیرہ اسمعٰیل خان میں لاشیں اٹھار ہی ہے مگر بے حس حکومت سے ابھی تک دہشتگردوں کا نیٹ ورک نہیں توڑا جا سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button