پاکستان

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں جنرل ضیاء کی باقیات ختم کرنے پر متفق

شیعیت نیوز: ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف آئین میں عوامی نمائندوں کے لئے صادق اور امین ہونے کی شرط کو ختم کرنے پر متفق ہو گئیں۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، انتخابی اصلاحات کیمیٹی کی حتمی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ جس کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 سمیت چار اہم ترین انتخابی معاملات کو ترمیم کے لئے پارلیمنٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کے لیے سفارشات انتخابی اصلاحات کمیٹی تیار کرے گی۔ آئین کی شق 62 اور 63 منتخب نمائندوں کے صادق اور امین ہونے سے متعلق ہے۔

آئین میں صادق اور امین کی شقیں جنرل ضیاءالحق کے مارشل لاء دور میں شامل کی گئیں۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے نگران حکومت کی تقرری کے طریقہ کار میں آئینی ترمیم کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ نگراں حکومت کے تقرر کیلئے سفارشات بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تیار کرے گی۔ کمیٹی نے فاٹا سمیت سینیٹ کے انتخابی طریقہ کار اور خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button