عراق

کرکوک و تکریت میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملوں میں کم از کم نو افراد شہید

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے  اعلان کیا ہے کہ شہر کرکوک کے قریب ایک علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ عام شہری مارے گئے ہیں۔

صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت میں بھی ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
حملہ آور اس علاقے میں عراقی فوجیوں کی حامل ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ عراق کے صوبے نینوا میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست اور اس پورے علاقے پر عراقی فوج کا کنٹرول حاصل ہو جانے کے بعد منتشر داعش دہشت گرد عناصر نے صوبے نینوا کے اطراف کے علاقوں میں اپنی تخریبی کارروائیاں تیز کر دی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button