پاکستان

دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا،حق خودارادیت کا مطالبہ

شیعیت نیوز: لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بدھ کے روز یوم الحاق پاکستان منایا۔یوم الحاق پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی اور پورے جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے خواب کوشرمندہ تعبیرکیاجائے گا۔

یہ دن19جولائی 1947 کو سرینگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی اس قرارداد کی یاد میں منایاجاتا ہے جس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کامطالبہ کیاگیاتھا۔
آزادکشمیر،مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں اس دن کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیاگیا ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی عالمی حقوق کا علمبردار تنظیمیں اور عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو بند کروائیں اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button