پاکستان

بلاول بھٹو کی شیعہ ہزارہ برادری کے چار افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ کے قریب شیعہ ہزارہ برادری کے چار افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد عناصر شہروں سے لے کر شاہراہوں تک ہر جگہ دندناتے پھر رہے ہیں، جس سے عیاں ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والے ہزارہ برادری کے چار افراد کا سفاکانہ قتل ٹارگٹ کلنگ کی بدترین صورت ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button