پاکستان

شیعہ نمائندہ جماعت ایم ڈبلیو ایم سمیت حکومت مخالف چار جماعتی اتحاد تشکیل پاگیا

شیعیت نیوز: حکومت مخالف چار جماعتی اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق)، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل شامل ہیں۔ حکومت کے خلاف چار جماعتی سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں چوہدری شجاعت حسین، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چوہدری پرویزالہی،خرم نواز گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سید ناصر عباس شیرازی اور اسد عباس نقوی شریک تھے۔ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں حکومت مخالف جدوجہد پرمشاورت کی گئی۔ اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کوئی ملک نواز شریف کو نہیں بچا سکتا، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا اداروں کو متنازع نہیں بنانے دینگے۔ کوئی بھی سانحہ رونما ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button