پاکستان

پیمرا کی وصال ٹی وی پر پابندی،PTAکب حرکت میں آئیگی ؟

شیعیت نیوز: پیمرا نے عوامی شکایات پر عمل کرتے ہوئے ملک خداداد پاکستان میں نفرت و تشدد کو سعودی و بھارتی ایما پر فروغ دینے والے وصال ٹی و ی کو کیبل پر دیکھانے سے روک دیا گیا ہے۔

لیکن یہ چینل ابھی بھی آن لائن ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے اور اسی طرح نفرت و تشدد و فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ جدید دور میں ٹی وی کیبل دیکھنے سے زیادہ عوام سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، گذشتہ دو ماہ قبل ہی رپورٹ سامنے آئی تھی کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے داعش پاکستان سے نوجوانوں کو بھرتی کررہی ہے، اور اسی تناظر میں نورین لغاری کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، وصال ٹی وی داعش کا ہی ایک ونگ ہے جو شام و عراق میں دہشتگردوں کے خلاف ہونے والی جنگ کو مسلمانوں کے خلاف ظلم کا پروپگنڈا کرکے پاکستانی عوام کودہشتگردی پر ابھارتا ہے۔

لہذا انٹرنیٹ پر پابندی پیمرا کے اختیار میں نہیں بلکہ پی ٹی اے کے اختیار میں ہے، ہم پوری پاکستانی محب وطن قوم مطالبہ کرتے ہیں کہ پیمرا کی طرح پی ٹی اے بھی اس نفرت و تشدد پھیلانے والے چینل کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پیجز پر بھی پابندی لگائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button