پاکستان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں افتخار کی پارچنار میں زخمیوں کی عیادت

شیعیت نیوز: پاراچنار پریس کلب ميں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوۓ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہمارے ملک میں فوج سب سے مضبوط ادارہ ہے اس لۓ سیاسی اور عسکری قیادت مل کر دھشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں اس موقع پر صوبائی نائب صدر و قبائلی امور عمران آفریدی ، ایاز وزیر ، انجنئير شاہی خان ، نثار مہمند ، نذیر نوشی ، دولت حسین ، عمران بنگش اور دیگر رہنما بھی موجود تھے میآں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان اور ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور غلط فہمی کا خاتمہ چاہتے ہيں اور پڑوسیوں سے مل کر ہم دھشت گردی کا باآسانی خاتمہ کرسکتے ہيں ۔ میآں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دھشت گردوں کا کوئی مذہب نہيں دھشت گردی انسان نہيں جانور ہیں اور حکومت گڈ اور بيڈ کی تمیز چھوڑ کر دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں اور دھشت گردوں کے خلاف پنجاب سے کاروائي کا آغاز کیا جاۓ کیونکہ پورے ملک میں جو دھشت گردی ہورہی ہے اس کے استاد پنجاب ميں بیھٹے ہيں ۔ پاراچنار دھشتگردی متآثرین کا ذکر کرتے ہوۓ میآں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اگر ملک کے دیگر علاقوں میں زخمی کو دس لاکھ اور شہید کو بیس لاکھ دیۓ جاتے ہيں اور متاثرین کو سرکاری نوکری دی جاتی ہے تو پاراچنار اور فاٹا کے لوگوں کو کیوں یہ حق نہيں دیا جاتا ۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پہلے طالبان ہمارے جان و مال سے کھیلا اور اب داعش والے کھیل رہے ہيں ۔ پاراچنار میں دھشت گردی پر صدر اور وزیر اعظم کی پر اسرار خاموشی کا ذکر کرتے ہوۓ میآں افتخار حسین نے کہا کہ وزیر اعظم مزید دیر نہ کريں اور اب بھی ان کیلۓ موقع ہے کہ پاراچنار آئيں اور اپنی غلطیوں کا ازالہ کريں اور متاثرین کی داد رسی کریں جبکہ صدر مملکت جو کہ صرف 23 مارچ ، 6 ستمبر ، 14 اگست اور عید کے ایام میں ہی نمودار ہوتے ہیں اگر پاراچنار آکر دھشت گردی کے متآثرین کے ساتھ کچھ لمحات گزاریں اور دھشت گردی متاثرین کے مسائل کے حل کیلۓ اقدامات اٹھائيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button