ایران

امت مسلمہ كے خلاف سامراجی اور استكباری طاقتوں کی سازشیں ناكام ہو گئیں جنرل قاسم سلیمانی

ایران کے سپاہ پاسداران کے قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ مظلوم عوام کی حمایت سے اسلامی انقلاب آئے روز طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوريہ ايران اور امت مسلمہ كے خلاف سامراجی اور استكباری طاقتوں كی سازشوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ہمارے دشمن اب يہ جان چكے ہيں كہ اسلامی نظام كی طاقت دنيا كے مظلوم عوام كی حمايت كی وجہ سے گزشتہ دس سالوں ميں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے خطے ميں اسلامی انقلاب كی بڑھتی ہوئی مقبوليت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ خطے کے ممالک ميں ہرجگہ پرانقلاب اسلامی كے بانی حضرت امام خمينی (رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی غید علی خامنہ ای كی تصاوير كا نظرآنا اس بات كا ثبوت ہے كہ اسلامی انقلاب كی محبت عوام كے دلوں ميں موجود ہے۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطين كی آزادی پر زور ديتے ہوئے كہا كہ بيت المقدس كی آزادی كے لئے جدوجہد كرنا سب مسلمانوں كا فرض ہے۔

جنرل سلیمانی نے كہا كہ بدقسمتی سے مظلوم فلسطينی عوام كو ناجائز صہيونی حكومت كے علاوہ اپنے اسلامی ممالک كی طرف سے بھی مشكلات كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے دہشتگرد گروہ داعش اور ديگر تكفيری دہشت گرد تنظيموں کی سرگرمیوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس دہشت گرد گروہ کو اسلام دشمن طاقتوں كی طرف سے امت مسلمہ كو كمزور كرنے كے لئے تشكيل ديا گيا ہے۔

انہوں نے ايران كے خلاف اسلام دشمن عناصر كے اقدامات كا ذكر كرتے ہوئےكہا كہ خطے كے بعض ممالک داعش كے ذريعے ايران كو كمزور كرنا چاہتے ہيں ليكن يہ ممالک اپنی ان كوششوں ميں ناكام ہوچكے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button