پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے، متاثرین کی امید جاگ اُٹھی

شیعیت نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید پارا چنار پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امن و امان کی صورتحال اور پاراچنار واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی جارہی ہے بعد ازاں وہ قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ عید الفطر کے دوسرے روز پارا چنار کے دورے پر روانہ ہوئے تھے لیکن خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر زمین پر نہیں اتر سکا تھا جس کی وجہ سے ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

آرمی چیف پاراچنار میں قبائلی عمائدیں سے بات چیت کریں گے اور متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button