پاکستان

علامہ راجہ ناصر پارچنار پہنچ گئے،اسلام آباد کوئٹہ دھرنا جاری

شیعیت نیوز:پاراچنار کے مومنین کی حمایت میں خطرات کا سامنا کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاراچنار پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاراچنار کی عوام کے ساتھ دھرنے میں شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق پاراچنار میں شہیداء کی تعداد ۱۴۰ سے کراس کرگئی ہے، جبکہ عوام کی جانب سے دیا گیا دھرنا چھوتے دن میں داخل ہوگیا ہے۔

اسلام آباد اور کوئٹہ کے مومنین بھی احتجاجاً دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ آج ملک کے دیگر حصوں میں یہ احتجاج پھیل سکتا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار پہنچ کر پاکستان کے شیعوں کی حقیقی قیادت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

پارچنار کی عوام کے مطالبات یہ ہیں

1۔کرنل عمر اور کرنل اجمل عوام پر فائرنگ کرا کر عوام کو فوج کے ساتھ ٹکرا کر وزیرستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہے اور تین بار لوگوں کو قتل کر چکے ہیں لہذا ان کو کھل کر سزا دی جاۓ۔

2۔پاراچنار کی سیکورٹی طوری لیویز اور لوکل رضاکاروں کے حوالے کیا جائے۔

3۔ریڈزون اور خندقیں صرف عوام کیلئے وبال جان ہے نہ کہ دہشتگردوں کیلۓ،
لہذا اسے ختم یا شہر سے باہر لے جایا جائے۔

4۔ملیش خیل بارہ ہزار کنال شیعہ اراضی پر حکومتی قبضے کو فوری ختم کرکے فلفور اصل مالکان کے حوالے کیا جائے۔

5۔پاراچنار شیعوں کا ہے لہذا اسے شیعوں کے پاس ہی رہنے دیا جائے اور ہر قسم کی سیاسی اور جغرافیائی تبدیلی کی ناکام کوشش سے اجتناب کیا جائے۔

6۔پاراچنار کے اپنے افراد پر مشتمل قوم کچھ اور پولیٹیکل ایجنٹ کے مراعات یافتہ چند ملک کچھ اور ہے، لہذا قومی مسائل میں ہمیشہ مذاکرات قوم کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ کی جائے۔

6d2631ef-8185-453a-969c-84102c976027.jpg

 

16299ad2-dbc1-4be5-8a27-91426cb1b486.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button