نماز عید کے بعد سانحہ پارچنار کے خلاف ایم ڈبلیو ایم / آئی ایس او کا ملک گیر احتجاج
شیعیت نیوز: ملک بھر میں نماز عید کے بعد سانحہ پارچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔
شیعیت نیوز کے نمائندگان کے مطابق اسلام آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار کو پاکستان کو غزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ملک کے پرامن شہری ۳ دنوں سے سڑکوں پر اپنے حقوق مانگے بیٹھے ہیں لیکن حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، انہوں نے کہاکہ اگر یہ پاراچنار کی عوام کی ہمیں آواز دی تو اس احتجاج کو ملکی سطح تک پہنچادیں گے۔
اسلام آباد کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، کراچی،حیدرآباد ، سکھر، پیشاور سمیت مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے بعد شیعیاں حیدر کرار نے احتجاج کیا۔
کراچی میں جعفرطیار، انچولی، رضویہ، گلستان جوہر، خراسان سولجربازار سمیت مختلف مقامات پر آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ پاراچنار کے مظلومین کی آواز کو عوامی سطح تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز پاراچنار میں ہونے والے یک بعد دیگر بم دھماکوں میں ۱۰۰ سے زائد مومنین شہید ہوچکے ہیں ، جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں جنکی حالات تشویش ناک ہے، دوسری جانب وہاں کی عوام اپنے مطالبات کے ہمراہ گذشتہ جعمہ سے سڑکوں پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن میڈیا کی جانب سے مکمل بائیکاٹ کیا ہواہے، اسی بے حسی کو توڑنے کے لئے عید کی نماز کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔








