پاکستان

پارہ چنار: دھماکہ کے بعد ایف سی کے کرنل عمر کی مظاہرین پر فائرنگ

شیعیت نیوز: پارچنار میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد ایف اہلکاروں نے کرنل عمر کے حکم پر مظاہرین اور زخمیوں پر فائرنگ سے ۴ افراد شہید ہوئے۔

پارچنار نیوز سروس کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی جسکے نتیجے میں ۴ مومنین جان سے گئے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی پارچنار میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھی ایف سی کے کرنل عمر نے مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دیا تھا جس میں کئی افراد شہید ہوئے تھے۔

ایک طرف دہشتگرد پارچنار کے مظلوم عوام کے دشمن بنے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ایف سی میں چھپے ہوئے کرنل عمر
جیسے دہشتگردوں کے سہولت کاروں نے انکی زندگی مزید اجیرن کردی ہے۔

پارچنارمیں ایف سی کی مرضی کے بغیر پرندہ بھی پر نہیں مارسکتا سوائے دہشتگردوں کے جو آسانی کے علاقہ میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑا لیتے ہیں۔

لہذا پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل باجوہ سے گذارش ہے کہ وہ کرنل عمر کی جانب سے عوام پر فائرنگ کیے جانے اور پارچناہ میں امن و امان قائم کرنے میں ناکامی کا نوٹس لیے کر اسکا کورٹ مارشل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button