دنیا

امریکہ اور نیٹو افغانستان کی بدامنی کے ذمہ دار ہیں، افغان سینیٹ

افغانستان کی سینٹ کے ارکان کا کہنا ہے کہ اگرموجودہ حکومت امریکہ پر دباؤ ڈالے تو افغانستان کا بحران حل ہوسکتا ہے۔ارکان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور نیٹو ہی افغانستان میں جاری موجودہ بحران کے اصل ذمہ دار ہیں۔افغان ارکان سینٹ نے کہا کہ امریکہ اور بعض ہمسایہ ممالک، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں نہیں اور سینٹ کے وفد کے دورہ پاکستان کا بھی کوئی فائدہ نہیں لہذا یہ دورہ منسوخ کردیا جائے۔افغان سینٹ کے ارکان نے کہا کہ ملک کے اعلی عہدیداروں کے درمیان جنگ اور امن کے بارے میں اتفاق رائے نہیں پایا جاتا یہ بات بھی بدامنی کے پھیلاؤ کی وجہ ہے۔سینٹ کے ڈپٹی چیرمین آصف صدیقی نے بھی کہا ہے کہ بعض ہمسایہ ممالک افغانستان میں قیام امن کے بارے میں تعمیری کردار ادا نہیں کر رہے

متعلقہ مضامین

Back to top button