سعودی عرب

العوامیہ میں سیکورٹی ادارے کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق، سیکورٹی ادارے کی گاڑی پر یہ حملہ صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ کے مسورہ محلے میں کیا گیا۔ اس حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیکورٹی ادارے کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق آل سعود حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے العوامیہ شہر کی شارع العام پر واقع رہائشی مکانات پر بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے حملے کیے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے سرکردہ سیاسی اور رہنما اور شہید آیت اللہ نمر باقر نمر کے بھائی محمد النمر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شیخ محمد النمر کو قطیف کے مرکزی استپال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔سعودی عرب کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار دس مئی سے ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر مسلسل حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ متعدد لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خـبریں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ سعودی پولیس کے خفیہ اہلکاروں ان لوگوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button