یمن

آل سعود علاقے میں امریکی پولیس مین بننا چاہتی ہے: بدرالدین الحوثی

تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ آل سعود، عرب قوم پر تنہا حکومت کرنا چاہتی ہے اورعلاقے میں امریکی سازشوں کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے-

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے قطر کے ساتھ بعض ممالک کی جانب سے تعلقات ختم کر لئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ قطر کے پاس اس وقت دو آپشن ہیں یا وہ پوری طرح آل سعود کی پیروی کرے اور اس کے زیر تسلط چلا جائے یا علاقے میں موجود تضادات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی خود مختاری کی حفاظت کرے-

بدرالدین الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کے گذشتہ تین برسوں سے جاری حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام ہرگز دشمن کے آلہ کار نہیں بنیں گے اور دشمن، یمن کے عوام کے درمیان تفرقہ ڈالنے میں ناکام ہو گیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button