یمن

یمن پر سعودی طیاروں کی بمباری، متعدد روزہ داروں کی شہادت

سعودی لڑاکا طیاروں نے بارہ رمضان کو بھی صنعا کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں مکانات تباہ اور متعدد روزہ دار شہید اور زخمی ہو گئے۔

منگل کی رات بھی سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے صرواح اور ذمار شہر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک اسکول اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے شہر مخا سمیت متعدد علاقوں میں سحر اور افطار کے وقت کئی بار بمباری کی۔ اس بمباری میں بھی متعدد روزہ دار شہید اور زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button