ایران

امام خمینی کے مزار پر حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

شیعیت نیوز:  تہران میں آیت اللہ امام خمینی کے مزار پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جبکہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت ہوئی۔

مختصر وقفے سے ہونے والے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

داعش کی پروپیگنڈا ایجنسی ‘اعماق’ کے ذریعے شدت پسند تنظیم نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجو ان دونوں واقعات میں ملوث تھے۔

مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے پارلیمنٹ کی عمارت سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع امام خمینی مزار میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دھماکے میں خاتون خودکش حملہ آور کے ملوث ہونے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button