پاکستان

گلگت: حلقہ نگر4 ضمنی الیکشن میں کسی کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن میں حمایت لینے کیلئے پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک کے مرکزی قائدین نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس سے رابطہ کیا ہے اور صوبائی سطح پر بھی مسلسل رابطے ہو رہے ہیں لیکن تاحال کسی بھی جماعت کی حمایت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وحدت ہاؤس گلگت میں صوبائی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری اور اسلامی تحریک کے علامہ عارف واحدی نے علامہ راجہ ناصر عباس سے حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن میں اپنے کارکنان اور عہدیداروں کو اعتماد میں لیکر ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔ اس سلسلے میں آج بعد نماز مغربین غلمت نگر میں پارٹی کارکنان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو اعتماد میں لیکر آئندہ چند روز میں الیکشن لڑنے یا دستبردار ہونے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button