پاکستان

فلپائن میں داعش کا قیام، پاکستانی شہری بھی شامل

شیعیت نیوز: فلپائن انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ چند عرصہ قبل متعدد ممالک سے 40دہشت گرد جنگجو فلپائن داخل ہوئے تھے اور یہ 40جنگجواُن 500جنگجوئوں میں شامل ہیں جنہوں نے چند روز قبل جزیرہ منڈافائو کے شہر مراوی پر حملہ اور قبضہ کیا تھا۔

فلپائن ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے داخل ہونیوالے جنگجوئوں کا تعلق انڈونیشیا ،ملائیشیاجبکہ ایک ایک جنگجوئوں کا تعلق پاکستان ، سعودی عرب، چیچینیا،یمن ،بھارت،مراکش اور ترکی سے ہے۔ داعش کو اس وقت عراق اور شام میں شکست کا سامنے ہےجسکی وجہ سے ان داعشی ایشیاء کا رخ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،اور جنوبی اشیاء کا علاقہ اُن اُن علاقوں میں سے ایک اور فلپائن دہشت گردوں کا اکٹھا ہونے کا مراکز۔

مراوی پر حملے سے قبل بھی داعش جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک میں متعدد حملے کرنے کے بعد ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، مگر مراوی میں ہونے والی چھڑپیں ،اپنی نوعیت کی پہلی چھڑپیں ہین جن میں داعش کے جنگوئوں اور جنوب مشرقی ایشیاءکے کسی ملک کے فوجی ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔

گذشتہ سال شام میں سرگرم جنوب مشرقی ایشیاسے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے ایک ویڈیو پیغام شائع کیا تھا جس میں انہوں نے جنوب ایشیائی باشندوں کو شام میں جہاد بجائے فلپائن میں ’’جہاد ‘‘کرنے کو ترجیح دی۔

خیر اس وقت تو مروی شہر فلپائن فوج اور داعش کے رمبائی میدان جنگ بنا ہوا ہے جسکی وجہ سے مراوی میں مارشل لگادی گئی ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زشکست کے بعد اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ داعش دونوں ممالک سے کہیں اور منتقل ہوگا،جوکہ اب ہورہا ہے، دنیا بھر بالخصوص جنوب مشرقی اشیائی ممالک کو جوکسی اور خبردار رہنا ہوگا کیونکہ مراوی کے بعد داعش دیگر شہروں پر بھی حملہ اور قبضہ جمانے کی کوشش کریگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button