پاکستان

بلدیہ ٹائون سے کالعدم تحریک طالبان سوات کا دہشتگرد سلیمان عرف خان لالہ گرفتار

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب کالعدم تحریک طالبان سوات کا دہشتگرد سلیمان عرف خان لالہ کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم تھانے،پاک فوج ، ایف سی اور پولیس پر حملوں سمیت تین اسکولوں کو جلانے اور ایک کو دھماکے سے تباہ کرنے میں ملوث ہے، ملزم کے والد کے مدرسے میں کالعدم ٹی ٹی ایس کا ریڈیو اسٹیشن بھی قائم تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کے علاقے سعید آباد سے گرفتار دہشتگرد کی انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق سلیمان عرف خان لالہ کا آبائی تعلق سوات سے جبکہ کراچی میں بھینس کالونی کا رہائشی ہے، سلیمان عرف خان لالہ نے 2008میں کالعدم ٹی ٹی ایس میں شمولیت اختیار کی، 2008میں دیگر دہشتگردوں کے ہمراہ سوات میں ہی دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل کی،جس کے بعد سلیمان لالہ سوات میں دیگر دہشتگردوں کے ہمراہ مسلح گشت کرتا، دہشتگرد بم بنانے کا ماہر ہے اور اس کیلئے یوریا کا استعمال کرتا تھا، 2008میں سوات میں پاک فوج پر حملوں اور ان سے لڑائی میں مصروف رہا، 2008میں ہی سوات میں جاونڑ پرائمری اسکول کو ریمورٹ کنٹرول بم سے تباہ کیا، 2008 میں ہی ڈاگئی زیوڑہ، ڈھڈ ہارہ اور شموزئی پرائمری اسکولز کو آگ لگائی، 2008میں سوات کے شموزو تھانے پر حملہ کیا ، ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، اس حملے کے بعد شموزو تھانے کو ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے تباہ بھی کیا، سلیمان لالہ کے والد کے مدرسے میں کالعدم ٹی ٹی ایس کا ریڈیو اسٹیشن بھی قائم کیا گیا، 2011میں کراچی منتقل ہوا اور یہاں کالعدم ٹی ٹی ایس کے سجاد لنگڑا گروپ میں شامل ہوا، مارچ 2013 کے عام انتخابات میں اے این پی رہنما بشیر خان کے جلسے میں رکشے سے دھماکا کیا، 2013 میں بلدیہ ٹی سی ایف اسکول کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے4اہلکار قتل کیے، 2014 میں بلدیہ اتحاد ٹائون میں رینجرز موبائل پر پریشر ککر بم کے ذریعے دھماکے کی کوشش کی، اس کے علاوہ بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون میں کراچی آپریشن کے بعد بم چھپانے کےدوران دھماکا بھی ہوا، گرفتار دہشتگرد کے کئی ساتھی مارے جاچکےہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button