یمن

یمنی فوج کے حملوں میں متعدد سعودی فوجی واصل جہنم

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں، صوبہ الجوف کے علاقے المتون میں سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ اس کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
منگل کے روز یمنی فوج نے ملک کے شمالی علاقے پر جارحیت کرنے والے سعودی طیارے کو بھی مار گرایا تھا۔
دوسری جانب یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز کے ساحلی شہر المخا کے علاقے یختل کے رہائشی علاقوں پر کم سے کم چار بار بمباری کی ہے۔
تعز کے علاقے الحوبان پر بھی سعودی عرب کی فضائی بمباری میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button