حماس کے خلاف صیہونی فوج جنگ جاری رہے گی اسرائیلی فوجی کمانڈر
صیہونی حکومت کی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ تحریک حماس کے خلاف ہم اپنی جنگ جاری رکھیں گے-
مذکورہ اسرائیلی فوجی کمانڈر نے اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی افسوسناک صورتحال کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ جب تک حماس کے قبضے میں اسرائیلی فوجی موجود رہیں گے اس وقت تک حماس کے خلاف جنگ جاری رہے گی-
موتی الموز نامی اسرائیلی فوجی کمانڈر نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کا موضوع ہمیشہ اسرائیلی فوج کی میٹنگوں کا ایک اہم موضوع رہا ہے-
اس سے پہلے تحریک حماس نے اعلان کیا تھا کہ جب تک فلسطینی قیدی اپنے وطن واپس نہیں لوٹ آتے اس وقت تک اسرائیلی قیدیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا-
اسرائیلی فوجی کمانڈر نے ساتھ ہی اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ حماس روز بروز اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہی ہے-
قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ تحریک انتفاضہ قدس فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک جاری رہے گی-